پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 404رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں71 رنز کی برتری ملی۔
مُتھوسامی نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، کگیسورابادا نے آخری نمبرپر 71 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ٹرسٹین اسٹبز نے 76 رنز اسکورکیے۔
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 5، نعمان علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے تھے جس میں کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔





















