پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کےشعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا گیا، پائیڈ اور شنجیانگ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
تقریب چین کے شہر اُرمچی میں شنجیانگ یونیورسٹی میں ہوئی۔ پائیڈ اعلامیے کے مطابق تقریب میں دونوں جامعات کے درمیان ریسرچ و تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کای گیا۔ وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر محمد ندیم جاوید نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر مشترکہ تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں اور استعداد کار بڑھانے پر گفتگو بھی ہوئی۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ندیم جاوید نے مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے تعلیمی و تحقیقی تعلقات کے فروغ کا سنگ میل قرار دیا۔






















