پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق 57 ، بابراعظم 16 ، امام الحق 17 ، محمد رضوان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہارج اور سائمن ہارمر نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ربادا نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔





















