سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن دوران انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت چار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے خیسور سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے امن دشمنوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ابراہیم عرف موسٰی بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے بھارتی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ مارے گئے امن دشمن دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔