وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیرِاعظم کو ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔






















