پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 456900 روپے سے گر کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 پر آگیا۔
ملک میں 10 گرام گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کی کمی سے 382630 روپے پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے کی کمی سے 5273 روپے ہوگئی۔
قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں 106 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونا 4252ڈالر پر آگیا تھا۔




















