ملاکنڈ سےافسوسناک خبر سامنے آئی ہے،سوات ایکسپریس وے پر ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش سوات سے فیصل آباد کیجانب نقل مکانی کررہے تھے،اس دوران ٹرک کی بریک فیل ہونے پرتیز رفتارٹرک اُلٹ گیا اورگہری کھائی میں جاگرا،جس کے نتیجے میں 17 افراد موقع ہی پر جان بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں،حادثے میں جاں بحق افراد میں چار خواتین، تین مرد اور دس بچے شامل ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق افراد کی لاشیں آبائی علاقے سوات روانہ کردی گئی۔





















