ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ واقعات پرتشویش ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاک افغان کشیدگی روکنےکیلئےمکالمے اور تحمل کی ضرورت ہے، ایران دونوں برادر ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد کیلئے تیار ہے
واضح رہےکہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پربلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھر پور جواب دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھاری جانی نقصان کے بعد طالبان چیک پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔






















