قبائلی عوام نے افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی عوام نے دراندازی کرنےوالےدہشت گردوں کےخلاف ہتھیار اٹھانےکا اعلان کردیا ہے، قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ وطن کادفاع ہم پر فرض ہے،مقابلہ کرنا جانتے ہیں،ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا،پھرسکھائیں گے۔
قبائلی عوام نےمؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی کر رہے ہیں جس پر حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔
قبائلی عمائدین نے یہ بھی واضح کیا کہ امن قائم رکھنے کے لیے وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقوں کا دفاع کریں گے۔





















