سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کےردعمل کودونوں ملکوں کےعوام کے درمیان جنگ تصورنہ کیا جائے،یہ کارروائی افغانستان میں موجود بھارتی سرپرستی میں موجود شرپسند عناصرکے خلاف ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق افغان جارحیت عبوری حکومت اورفتنہ الخوارج جیسےدہشت گرد عناصر کی جانب سےمسلط کردہ ہے،یہ بھارتی پیسوں سےمبینہ طور پرخریدی گئی،ہماری جوابی کارروائی صرف دہشت گرد ٹھکانوں اور تربیتی مراکز پر ہوئی،پاکستان افغان عوام اور عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا۔
پاکستان فوج کی طرف سےطالبان فورسز کےخلاف منہ توڑ جواب بھرپورطریقے سےجاری ہے،پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا،قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجودافغان طالبان کی بکتربند گاڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ کُرم کےمخالف علاقےمیں افغانستان سائیڈ پرچوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ کردئیے گئے۔






















