نو مئی کے واقعات کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت میں پچیس نومبر تک توسیع کردی گئی۔
راولپنڈی میں شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا چلے سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا،چلے کے بعد سے اب تک اڑسٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے،سرکاری وکیل کا اصرار کہ تیاری کیلئے ایک ہفتہ مزیددیا جائے،25نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر میں اسلام آباد میں ٹرائل ہوگا۔