شمالی کوریا نےحکمران ورکرز پارٹی کی اسی ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں نئے بین البراعظمی میزائل کی نمائش کی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کےمطابق تقریب میں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اور روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف سمیت عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
ہواسونگ ٹونٹی میزائل کو سب سےطاقتور جوہری اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیا جارہا ہے،یہ میزائل امریکی سرزمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔






















