ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دے دئیے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سہولت کار خود خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردیں یا سہولت کارخارجیوں کیخلاف ریاست کے ساتھ مل کر لڑیں ، اگر ایسا نہیں کرنا تو پھر سہولت کاروں کیخلاف پاک فوج کے ایکشن کیلئے تیار ہوجائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کے حوالے سے ہمارا مؤقف پہلے دن سے واضح ہے، یہ افواج پاکستان کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے۔ کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک ایسے واقعات کرنیوالے اور کروانیوالوں کو کیفر کردار نہ پہنچایا جائے۔
ترجمان پاک فون نے کہا کہ ہمیں وہ صوبائی حکومت قبول نہیں جو دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں حمایت نہ کرے، آپ کہہ رہے ہیں ایسی قیادت لائی جارہی ہے جو ریاست کے خلاف ہے ؟ ایسا نہیں ہوسکتا ، ریاست پاکستان انتہائی مضبوط ہے۔






















