الیکشن کمیشن نے این اے1 چترال کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری شیڈول کےمطابق این اے 1چترال کےضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے،این اے1 کیلئے کاغذات نامزدگی15 تا 17 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتےہیں، عبوری فہرست 18 اکتوبرکو جاری ہوگی، 22 اکتوبرتک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،کاغذات کی جانچ پڑتال کےخلاف اپیل 27 اکتوبرتک دائرکی جاسکے گی۔
الیکشن کمیشن کےمطابق 3 نومبرتک اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی جائےگی،اپیلوں کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست چارنومبرکوجاری ہوگی،5 نومبرتک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گےحتمی فہرست 5 نومبرکوجاری ہوگی۔






















