پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے ہیں اور صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی اختلافات دور کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔دونوں جماعتوں میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ن لیگ کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کراچی روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔






















