اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 25 پیسے پر فروخت ہوا۔
ماہرین کے مطابق فارن ایکسچینج مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے اور روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔





















