پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سات نشستوں والی ایس یو وی، اوشان ایکس 7 پر چنگان پاکستان نے خصوصی پروموشنل آفرز متعارف کرا دی ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکشیں 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہوں گی، جن میں قیمتوں میں نمایاں کمی اور دو سال تک مفت پیریاڈک پریوینٹو مینٹیننس (PPM) شامل ہے۔
ریٹیل آفر کے تحت درج ذیل ماڈلز پر رعایت دی گئی ہے:
5-سیٹ فیوچر سینس : 89.49 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت)
7-سیٹ فیوچر سینس : 91.99 لاکھ روپے (1 لاکھ روپے کی رعایت)
7-سیٹ کمفرٹ : 83.74 لاکھ روپے (1 لاکھ روپے کی رعایت)
تمام ریٹیل ماڈلز کے ساتھ دو سالہ فری پیریاڈک مینٹیننس بھی شامل ہے۔
بینک پروموشن
شانگن نے بینک پیکج کے تحت مزید بڑی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا ہے:
5-سیٹ فیوچر سینس : 88.99 لاکھ روپے (2.5 لاکھ روپے کی رعایت)
7-سیٹ فیوچر سینس : 90.99 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت)
7-سیٹ کمفرٹ : 82.74 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت)





















