زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 21 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔






















