ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی۔






















