سیکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا نے اپنے بیان میں کہا پاک بھارت ویمنز ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی، اس بات کوئی گارنٹی نہیں۔
بھارتی بورڈ کے سیکریٹری ڈیوڈ سائیکیا کی برطانوی نشریاتی ادارے سےگفتگو میں کہا اس بار میں کچھ بھی پیشگوئی نہیں کرسکتا،ہاتھ ملائےجائیں گے،آیاگلےملا جائےگا،کسی بھی چیزکی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔
سیکریٹری بھارتی بورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کیخلاف میچ میں کرکٹ کےتمام پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا،کرکٹ کے ایم سی سی کے ضوابط میں جو کچھ بھی ہے، وہ کیا جائے گا،پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وہی ہیں،پچھلے ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔





















