کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق کراچی میں 3.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





















