سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
جمعہ کو سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی بنیاد پر دوبارہ انعقاد صوبائی حکومت کا اختیارقرار دیا تھا۔