ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا،طلبہ اور انتظامیہ نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نےطلبہ وطالبات سےخصوصی نشست میں گفتگوکی اوران کے سوالات کےجوابات دیے،طلبہ نےمادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد علی اور فیکلٹی ممبران سےبھی ملاقات کی، طلبہ اوراساتذہ نے بھارت کو شکست دینےپرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیےوہ ہروقت فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شرکاء کاکہنا تھا کہ پاک فوج کےخلاف منفی پروپیگنڈے کےباعث پیدا ہونےوالےابہام اورشکوک دورہوگئے ہیں، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے حوالے سے آگاہی ملی ہے،ان کاکہنا تھاکہ نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے ایسےسیشنز ضروری ہیں۔






















