جنوبی بحیرہ چین میں سمندری طوفان راگازا سپرٹائیفون میں تبدیل،ہانگ کانگ میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔
میڈیارپوٹس کےمطابق سمندری طوفان راگازا کے باعث ہواؤں کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی ہیں، سپر ٹائیفون کل ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
طوفان کے باعث ہانگ کانگ ایئرپورٹ کی سات سو پروازیں منسوخ ہوگئیں،حکام نے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کو دو دن کیلئے بند کردیا۔،حکام کا کہنا ہے کہ یہ 2017 کے بعد آنے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے۔






















