ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کھوکھلا قرار دیدیا۔
اعلامیے کے مطابق صرف الفاظ ظلم کو نہیں روک سکتے، حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے، برطانیہ جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی حکام پر پابندیاں عائد کرے، برطانیہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قحط زدہ غزہ پر اسرائیلی محاصرہ فوری ختم کیا جائے، اسرائیل کا نسل پرستانہ نظام ختم کیا جائے، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تبھی مؤثر ہوگا جب انصاف اور انسانی حقوق کو بنیاد بنایا جائے۔
واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے آج فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کی امید مدھم ہو رہی ہے لیکن ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دے سکتے، حماس کا کوئی مستقبل نہیں، حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔






















