کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ مانسہرہ اور چارسدہ سے پکڑے جانے والے ملزمان بغیرلائسنس کے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 62 لاکھ روپے ، امریکی ڈالر، سعودی ریال اور چودہ موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ چھاپہ مار ٹیموں نے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، مزید تفتیش جاری ہے ۔





















