قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے مشورہ دیا ہے کہ ایشیاء کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور فخر زمان کو آرام دینا چاہیے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کیخلاف مائنڈ گیم کھیلنا چاہئے اور مائنڈ گیم کھیلیں کہ ہم بھارت کو آسان لے رہے ہیں ، وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جب سپرفور میں دوسرا میچ آئے گا تو فل اسٹرینتھ سے جائیں۔
انہوں نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمان کیخلاف 200 رنز کرنے چاہیئں تھے، یہ کھلاڑی بتاسکتے ہیں کہ وکٹ پرگیند رُک تو نہیں رہا تھا، ہمیں عمان کیخلاف بہتر پرفارمنس دینی چاہئے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کھیلنا ہے ، بیٹنگ میں ہمیں بہتر کرنا ہوگا، میچز بولرز جتواتے ہیں، گزشتہ روز بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے پرانے گیند سے اچھی بولنگ کی۔






















