ملک میں اضافی بجلی اب حکومت نہیں خریدے گی بلکہ بڑے صارفین خود بجلی خریدیں گے ، وزارت توانائی نےویلنگ نیلامی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں ۔
وزارت توانائی کی جاری گائیڈ لائنز کے مطابق بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی مدت پانچ سال کیلئےہے، مجموعی طور پر آٹھ سو میگاواٹ بجلی مارکیٹ میں نیلام کی جائےگی۔ قیمت روپے میں مقرر ہوگی،گرڈچارجزاور سرچارجز الگ ہوں گے ، کامیاب شرکاءکوبولی کےچارجز،گرڈ چارجزاورسرچارجزادا کرنا ہوں گے ، آزاد مارکیٹ آپریٹرسالانہ نیلامی کیلنڈر پیش کرے گا، نیلامی کی تاریخوں میں تبدیلی صرف ناگزیرحالات میں ہوگی، وزارت توانائی کے مطابق آزاد مارکیٹ میں بجلی کی کم یا زیادہ قیمت کا تعین مارکیٹ کرےگی ، نیلامی کمیٹی بولی کی جانچ پڑتال رپورٹ آزادمارکیٹ آپریٹرکو بھجوائےگی ، نیلامی کی منظوری نیپرا دوہفتے میں دےگی ۔





















