نیپرا نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔






















