وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، شاہی خاندان اور قطرکے عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور بہیمانہ ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ۔ مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بلاجواز ہے اور قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ریاستِ قطر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے۔






















