وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ہزارہ کا الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سماء گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئے صوبے بنانا اب وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام مسلم لیگ نون کے انتخابی منشور میں شامل تھا۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے سے متعلق کہا اس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا۔ استفعے دینے کے بجائے اپوزیشن کو پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔






















