وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر 14 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نے ہدایت کی ہے کہ انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے۔ ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر درجنوں ویب سائٹس شہریوں کاڈیٹا معمولی پیسوں کےعوض فروخت کررہی ہیں ۔ اہم شخصیات سمیت پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔






















