بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن، پاکستان مخالف بے بنیاد اور زہریلا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
بھارتی حکومت نےایک بار پھر پاکستان پرجھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا ، بھارتی میڈیا نے بغیر شواہد کے ایک اور جھوٹی خبر نشر کردی ۔ جس کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کومختلف مقامات پربم نصب ہونےکی جھوٹی کالز موصول ہو رہی ہیں ۔
بھارتی میڈیا نے جھوٹی کالز کی خبر کےبعد پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کرنا شروع کردیا ، جھوٹی اورمن گھڑت خبرمیں پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ، بھارتی میڈیا نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش بھی شروع کر رکھی ہے ۔






















