جولائی 2024 کے مقابلے سروسز سیکٹر کی برآمدات میں 18.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مالی سال کےپہلےماہ سروسز ایکسپورٹس کا حجم 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالررہا،گزشتہ سال جولائی میں سروسز سیکٹر کی برآمدات 63 کروڑ ڈالر تھیں،جولائی میں جون کی نسبت سروسز کی برآمدات 4.7 فیصد بڑھیں۔
رپورٹ کےمطابق جولائی میں سروسز امپورٹس کا حجم 3.41 فیصد اضافے سے 87 کروڑ ڈالر رہا،ماہانہ بنیاد پرسروسز سیکٹر کا تجارتی خسارہ 12 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہا،جون 2025 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات 71 کروڑ 36 لاکھ ڈالررہی تھیں۔





















