اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ، کلرسیداں، ٹیکسلا، واہ کینٹ ، حسن ابدال ، سوات،بٹگرام،نوشہرہ،باجوڑ ، چارسدہ، چترال لوئر دیر ، خیبر، لنڈیکوتل ، مردان ، مالاکنڈ ، بونیر، اپر دیر، جمرود ، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور قریبی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلے کی شدت معلوم کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔ شہری زلزلے کے جھٹکے محسوس ہون کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔






















