پہلا سیمی فائنل میچ سےقبل پچ فکسنگ کا تنازع کھڑاہوگیا۔
برطانوی جریدے نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کےساتھ پچ کو تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت نے اسپنرز کی مدد کے لیے آئی سی سی معاہدے کیخلاف ورزی کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل ایسی پچ پرہونا ہےجو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے،بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کےبغیر اپنی ٹیم کیلئے پچ تبدیل کر دی۔
ممبئی اسٹیڈیم میں آج کے میچ کیلئے پچ نمبر7 استعمال ہونا چاہیے تھی، پچ نمبر7 تازہ ہے اس پر میچ کوئی نہیں ہوا۔