وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان باشندوں کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں سماء کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کئی افغان باشندے شہریت ملنے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان لاسکتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانیوں کے یہاں بڑے بڑے کاروبار ہیں،وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لاسکتے ہیں، افغان باشندوں کو برطانیہ، امریکا، بیلجم شہریت دے سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ وہ اپنے صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب نہیں جاسکیں گے مگر پنجاب کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، کوئی خدمت ہو تو حاضر ہیں۔






















