پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن 17 پیسے بڑھایا گیا جبکہ ایکسچینج ریٹ میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تاہم پیٹرول پر ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 69 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 78 روپے،کاربن لیوی 2 روپے50 پیسے برقرار ہے۔
ہائی اسیپڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 2 روپے 58 پیسے کمی ہوئی، ڈیزل پرفی لیٹر ایکس چینج ریٹ میں13پیسے کمی ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسے برقرار ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسیپڈ ڈیزل پر کاربن کریڈٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی، ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 14 پیسے اور ایکسٹرا مارجن میں 15 پیسے کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
مٹی کا تیل ایک روپیہ 46 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔






















