کراچی میں ٹاوُن چیئرمین فرحان غنی کا اہلکار پر تشدد کے معاملہ میں فرحان غنی کے وکیل دعویٰ کررہے ہیں کہ فرحان غنی کو رہا کردیا گیا۔
وکیل وقارعباسی نےدعویٰ کیا ہےکہ مقدمے کے مدعی سہیل نےگزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا،پولیس نے درخواست منظورکرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم کو رہا کیا،ملزم کی رہائی سے متعلق عدالت میں رپوٹ جمع کروا دی جائے گی۔
دوسری جانب ملزم فرحان اور دیگر کو آج جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاحال ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،کورٹ ذرائع کےمطابق مقدمہ واپس لینے کی درخواست موصول ہونے پر ملزمان کی رہائی ممکن ہے۔




















