وفاقی وزارت صحت نےخواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت صحت کی خواتین کو رحم کےکینسرسےبچاؤکیلیے قومی ویکسینیشن مہم روان سال 15 ستمبر سے شروع ہوگی جو 27 ستمبر تک جاری رہے گی،9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی،ابتدائی طور پر و یکیسین مہم پنجاب سندھ آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں ہوگی۔
بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی،اسلام اباد کے اسکولوں میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا گیا،ڈی ایچ او اسلام آبار راشدہ بتول کا کہنا ہےکہ اسکولوں مدارس ویکسینیشن سینٹرز اورصحت مراکزمیں بھی ویکسین کا انتظام کیاجائےگا،دوسرےمرحلےمیں خیبرپختونخوا اور دیگر اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
سروائیکل کا کینسر خاموش کینسر ہوتا ہے،بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض جان لیوا بن جاتا ہے۔






















