ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھی جارہی ہے، آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 55 پیسے کی کمی ہوئی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 55 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج اسٹاک میں تیزی کے بعد معمولی مندی دیکھی گئی،اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈر انڈیکس میں 25 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
100انڈیکس 56 ہزار 498 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہاہے،کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 350 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ 56 ہزار 873 کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔