وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلادیش تاریخی تھا،جو خوش آئند ہے، اسحاق ڈار کےدورہ بنگلادیش کے اثرات آئیں گے، ہمیں بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کوآگے لے کرچلناہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ آن ٹریڈ بنانے کا بھی معاہدہ ہوا ہے، جام کمال بھی بنگلادیش میں موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی کا کہناتھا کہ بنگلادیش کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز ہواہے، بنگلادیش کےساتھ تعلقات میں تجارت بھی حصہ ہے، ہمارےایران اور آذربائیجان کےساتھ بھی تعلقات بہترہوئےہیں، تاثردیاجارہاہے کہ9مئی واقعات کا بدلہ لیاجارہاہے، جس شخص نے جرم کیا اس کو سزا ہونی چاہیے، 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔






















