میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے سہیل حبیب تاجک کی جگہ میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ و انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل نور ولی خان کو تین سال کی مدت کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔






















