ملک بھرکےبجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینےکی تیاری،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.70 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
جولائی تا ستمبرکی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا،یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا
بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے،کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12ارب،12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔
یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ وصولی کی اجازت طلب کر لی گئی، نقصانات کے 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی صارفین سے وصول کئے جائیں گے۔