نائب وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جدہ ایئر پورٹ پر اسحاق ڈار کا او آئی سی کے مستقل مندوب ، پاکستانی سفیر اور قونصل جنرل نے استقبال کیا ۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطین کی صورتحال ، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔ غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں پر بھی غور ہوگا ۔






















