چین کے صدرشی جن پنگ کی صدرآصف زرداری کویوم پاکستان پرمبارکباد دی۔
اس موقع پر چینی صدرشی جن پنگ نےکہاپاکستان نےقومی خودمختاری،آزادی،علاقائی سالمیت اورقومی وقارکاتحفظ کیا،پاکستانی حکومت اور عوام نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابوپایا،پاکستان نےعلاقائی امن، استحکام، ترقی اورخوشحالی میں کرداراداکیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ روایتی دوستی کو مزید فروغ دیا جائے، اسٹریٹجک روابط مضبوط بنائے جائیں اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھا کر جدیدیت کے سفر میں مشترکہ طور پر آگے بڑھا جائے۔
چینی صدر نےکہا کہ وہ پاک چین تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملکر مشترکہ مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔





















