سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر تاریخی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 43 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے پرآگئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کےبھاؤ میں 47 ہزار 380 روپےکی ریکارڈ کمی ہوئی،جس کے بعد 10 گرام سونے کے بھائو 3 لاکھ 83 ہزار883 روپے پرآگئے،رواں ماہ اب تک فی تولہ سونا 1 لاکھ 16 ہزار 100 روپے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی قیمت 4 ہزار250 ڈالرہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک دن میں 436 ڈالرریکارڈ نیچے آگیا۔



















