مظفر گڑھ تحصیل جتوئی سے سابق ایم پی اے سرداراللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ن لیگی کی سینئرقیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف سے تحصیل جتوئی سے سابق ایم پی اے سرداراللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری نے لاہور میں مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اور باقاعدہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پراللہ وسایا المعروف سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری کی ملاقات
— PMLN (@pmln_org) November 13, 2023
سردار چنوں خان لغاری کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
سردار چنوں خان لغاری کا قائد محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار
شہباز شریف نے پاکستان… pic.twitter.com/SgSrEqzrw5
ملاقاتوں میں آئیندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
شہباز شریف کی جانب سے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، ان شاءاللہ، مسلم لیگ (ن) قوم کی امنگوں، آرزوؤں اور امیدوں کا محور ہے، عوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے۔
خیال رہے کہ اللہ وسایا المعروف چنوں خان لغاری 2002 سے 2007 تک ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔