اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے خدشے کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز دو روز کے لیے بند کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا کہ بارشوں کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے طور پر ٹریلز بند کی گئی ہیں۔ شہریوں کو اگلے بہتر گھنٹے تک کسی بھی ٹریل پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔






















