تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سردار ذوالفقار خان دلہہ کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد کئی ماہ انتظار کیا،پی ٹی آئی کی اداروں سےٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں آیا، اس لیے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ، ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ، دوستوں ،سپورٹرز کیساتھ مشورے کے بعد پارٹی سے الگ ہورہے ہیں ،سردار ذوالفقار علی خان چکوال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، آئندہ عام انتخابات میں ہمارا پورا پینل آزاد حیثیت میں حصہ لے گا۔